اباحتی

( اِباحَتی )
{ اِبا + حَتی }

تفصیلات


بوح  اِباحَت  اِباحَتی

'اباحت' کے ساتھ فارسی قاعدے کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ نسبت استعمال ہوا اور یہ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٣ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - وہ شخص جو حرام و حلال کا قائل نہ ہو فرقۂ اباحیہ کا پیرو۔     
"ان لوگوں کا اصولِ اخلاق اباحتی تھا"۔     رجوع کریں:  اِبَاحِیَّہ ( ١٩٦٤ء، تمدن ہند پر اسلامی اثرات، ٤٤ )