عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم مفعول ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٢٠٩ء کو "جامع العلوم و جدائق الانوار" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ایک صنف کی حیثیت سے ناول یورپ کا پودا تھا . اس کا جنم افریقہ میں خواندگی کی آمد اور اس پر مبنی مغربی نظام تعلیم کے ساتھ ہوا۔"
( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، اکتوبر، ٦٤ )
٢ - [ قواعد ] وہ کلمہ جس کے حرفِ آخر کے اعراب میں حروفِ عاملہ کی وجہ سے مغیر واقع نہ ہو۔
"مبنی کو معرب کے تابع کرنا معرب کو مبنی کے تابع کرنے کی نسبت زیادہ بہتر اور مناسب ہے۔"
( ١٢٠٩ء، ابوعبداللہ، جامع العلوم و حدائق الانوار، ٥٩ )