مٹھاس

( مِٹھاس )
{ مِٹھاس }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'میٹھا' کی تخفیف 'میٹھ' کے ساتھ 'اس' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شیرینی، حلاوت، میٹھا مزہ، میٹھا پن (کھٹاس کا نقیص)؛ اچھا تاثر۔
"اس طرح یہ کم از کم بولتے تو رہیں گے اور محفل مٹھاس میں کھوئی رہے گی۔"      ( ١٩٩٨ء، عبارت، حیدرآباد، جنوری، جون، ٨٧ )
٢ - مٹھائی
"ڈاکٹر گار جو ابھی تک مٹھاس کھا رہا ہے طشتری جلدی سے میز پر رکھ کر کہنے لگا۔"      ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٩٩ )
  • شِیْرِینی
  • sweetness;  pleasantness