اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں ضلع کے کسی مقررہ علاقے کی نگرانی کے لئے تھانے دار اور پولیس کے سیاہی رہتے ہیں۔ بڑے شہروں یا علاقے کا تھانہ کوتوالی کہلاتا ہے۔
کلکٹر مہرباں تھانے میں عزت شہر میں وقعت یقینی ہے ترا زاہد ولی باخدا ہونا
( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٩ )
٢ - چھاؤنی کی لائن کی اندرونی جگہ (جامع اللغات)۔
٣ - جگہ، ٹھکانہ، جائے قیام، گاؤں میں زمیندار کا مکان۔
"میرا نام انتظار ہے، عاشق مجھ سے بیزار ہے، حسبِ ارشاد حسن ماہ سیما یہاں میرا تھانہ ہے۔"
( ١٨٥٧ء، گلزار سرور، ٤٩ )
٤ - بانسوں کا ڈھیر (فرہنگِ آصفہ)