غسل

( غُسل )
{ غُسل }
( عربی )

تفصیلات


غسل  غُسل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : غُسُول [غُسُول]
١ - تمام بدن کا دھونا (خواہ کسی طریقے سے ہو)، نہانا، اشنان۔
"دعائیں اور کلمے پڑھ پڑھ کر غسل ختم ہوا۔"      ( ١٩٦٤ء، نور مشرق، ١٧٠ )
٢ - کسی چیز کا دھونا، (طب) دوا کو کسی خاص ترکیب سے دھونا اور اس کی اصلاح کرنا۔
"غسل سے دوا معتدل اور اس کی گرد رفع ہو جاتی ہے دوسرا اس کی غلاظت اور کیفیت تیلی پیدا کرنے والی تمام دور ہو جاتی ہے۔"      ( کلید عطاری، ١١٦ )
  • bathing
  • ablution