عربی زبان سے ماخوذ اسم 'معاش' کے ساتھ 'یات' بطور لاحقۂ جمع برائے علم و فن لگانے سے 'معاشیات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہوے۔ ١٩١٧ء کو"علم المعیشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اقتصادیات سے متعلق علم جس میں دولت کی پیداوار اور صرف یا نوع بشر کی مادی فلاح و بہبود کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
"ایک مسلمان طالب علم اور عالم نہ صرف دینیات کا عالم ہوتا تھا بلکہ . علوم عمرانی، تاریخ و جغرافیہ، معاشیات و سیاسیات، فلکیات و نجومیات، ریاضی و البجرا پر بھی اس کو مہارت تامہ و عبور کامل ہوتا تھا۔"
( ١٩٨٩ء، آثار و افکار، ٧٩ )