صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ قانون ] عدالت میں دعویٰ دائر کرنے والا، نالش کرنے والا، مستغیث، دادخواہ، فریادی۔
"عدالت سے باہر مدعی کو ذاتی طور پر کچھ رقم دے کر مقدمے کو خارج کر دیا"
( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٢٨ )
٢ - جھوٹا دعویٰ کرنے والا، جھوٹا دعوے دار۔
جس سے کہ ظہور ہو کرامت کا بقصد وہ شخص ہے مدعی یقین کر بخدا
( ١٨٣٩ء، مکاشفات الاسرار، ٤٤۔ )
٣ - کسی بات کا دعویٰ کرنے والا، دعوے دار، دعویٰ رکھنے والا۔
"زندگی کی تاریک رات کو انسانی کوشش کے چراغ سے روشن رکھنے کے مدعی ہیں"
( ١٩٨٩ء، متوازی نقوش، ٨٩۔ )
٤ - [ مجازا ] دشمن، عدو، بدخواہ، مخالف۔
"اب اس کے یہ ساتھی اس کے ہمدم نہیں، اس کے مدعی تھے"
( ١٩٨٩ء، مصروف عورت، ١٢۔ )
٥ - رقیب، حریف۔
کیوں مدعی سے چارہ طلب داغ ہو گیا کیا جانے ایسے شخص کو یہ کس نے دی صلاح
( ١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٦٧۔ )