باد موافق

( بادِ مُوافِق )
{ با + دے + مُوا + فِق }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باد' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'موافق' لگا اور درمیان میں کسرۂ صفت لگنے کی وجہ سے 'بادِ موافق' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں شیفتہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ ہوا جو منزل مقصود کی طرف بڑھنے میں مددگار ہو۔
 ناگہاں باد موافق شیفتہ چلنے لگی جان پر کل بن رہی تھی شور دریا دیکھ کر      ( ١٨٦٩ء، شیفتہ، کلیات، ٣٤ )
  • fair wind
  • favourable wind