اطالوی زبان کے لفظ 'Novella' سے انگریزی زبان میں مخفف 'Novel' اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم نیز گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "فسانۂ دلفریب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایک فرضی نثری قصہ جس میں حقیقی زندگی کی تصویر خصوصاً انسانوں کی جذباتی کش مکش تسلسل کے ساتھ پیش کی گئی ہو، پلاٹ اور کردار نگار اس کے بنیادی اور اہم ترین عناصر سمجھے جاتے ہیں۔
"ایک ڈیک چیئر پر بیٹھی اپنے ایک نامکمل ناول کا مسودہ دیکھ رہی . تھی۔"
( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٥٩ )