نانا

( نانا )
{ نا + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "پرت نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : نانے [نا + نے]
١ - ماں کا باپ۔
"وہ . اپنے نانا نانی سے ملنے روز جاتا تھا۔"      ( ١٩٩١ء، شاخسانے، ٤٩ )
٢ - [ مجازا ]  حضرت امام حسن اور حضرت اماحسین کے نانا حضرتت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (عموماً اردو مرثیے میں مستعمل)۔
 کہنا بصد ادب کہ شنہشاہِ دوسرا نانا کے دین کا نام نواسے نے رکھ لیا      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٠١ )
  • Maternal grandfather