نجات

( نَجات )
{ نَجات }
( عربی )

تفصیلات


نجی  نَجات

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو "دیوانِ قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مخلصی، رہائی، آزادی، بریت، چھٹکارا۔
"پہلی منزل اس غورو فکر اور تردد و اضطراب میں گزری کہ انسان کی فلاح نجات کے لیے گوئی صحیح راستہ نظر آئے۔"      ( ١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٢٣ )
٢ - معافی، عفو، گناہ، رستگاری، نِروان۔
 نجات واسطے انسان کی دونوں عالم میں ہے بندگی کا ثمر لا الہ الا اللہ      ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ١٣ )
  • Escape
  • liberation
  • deliverance
  • freedom;  salvation
  • pardon
  • absolution;  flight