مندرجہ

( مُنْدَرِجَہ )
{ مُن + دَرِجَہ }
( عربی )

تفصیلات


مُنْدَرِج  مُنْدَرِجَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'مندرج' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث ملنے سے 'مندرجہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٣ء کو "احول غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : مُنْدَرِجات [مُن + دَرِجات]
١ - درج کیا گیا (مجازاً) چھاپا ہوا، مطبوعہ۔
"فقرہ استثنا مندرجہ دستاویزاتِ انتقال جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جو جائداد منقل کی جارہی ہے اس کا کوئی جز انتقال سے محفوظ رکھا جائے۔"      ( ١٩٨٧ء، کشاف قانونی اصطلاحات، ٥٨٢:٢ )