باد صبا

( بادِ صَبا )
{ با + دے + صَبا }

تفصیلات


فارسی اسم 'باد' اور عربی سے ماخوذ اسم 'صبا' کے درمیان علامت اضافت 'کسرہ' لگنے سے مرکب اضافی 'بادِ صَبا' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - صبح کے وقت قبل طلوع شمال مشرق سے چلنے والی ہوا جو صحت بخش و خوشگوار ہوتی ہے، نسیم سحر، پروا ہوا۔
 مہکی ہوئ ہیں کلیاں چمپا ہے عطر افشاں خوشبو سے ہے معطر باد صبا کا داماں      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٧٧ )
  • morning breeze
  • zephyr
  • refreshing wind