مارکا

( مارْکا )
{ مار + کا }
( جرمن )

تفصیلات


Mark  مارْکا

جرمنی زبان سے ماخوذ اسم 'مارک' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٦ء کو "تعلیمی خطبات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مارْکے [مار + کے]
جمع   : مارْکے [مار + کے]
جمع غیر ندائی   : مارْکوں [مار + کوں (و مجہول)]
١ - وہ نشان جو کسی سلطنت کی طرف سے سلطنت کی علامت ظاہر کرنے کو بنا دیں، جیسے: شیر سلطنت برطانیہ کی علامت ہے۔ (نوراللغات)۔
٢ - وہ علامت جو کوئی تجارتی کمپنی یا کارخانہ اپنی مصنوعات کے لیے مقرر کرے؛ جیسے: مٹی کے تیل کے ڈبوں پر ہاتھی کی تصویر بناتے اور اس کو ہاتھ مارکہ کہتے ہیں، ٹریڈ مارک، تجارتی نشان۔
"تھکے ہوئے ٹینس کے کھلاڑی کو تصویر میں ایک خاص مارکے کے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھایا گیا۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، (ترجمہ)، ٦١ )