اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لکڑی یا اینٹوں وغیرہ کی وہ سیڑھی جیسی کرسی جس پر بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر امام یا واعظ خطبہ پڑھتا، تقریرکرتا اور شاعر مرثیہ، حمد، نعت یا منقبت وغیرہ کے شعر پڑھتا ہے(بیشتر امام بارگاہ یا مسجد میں)
اہل مجلس تو سوئیں گے تا دیر آپ کبا اتریے گا منبر سے
( ١٩٩٠ء، شاید، ١٨٥ )
٢ - چبوترہ جس پر کھڑے ہو کر تقریر کی جائے۔
"محفل . وہ ایسی تمام باتیں کہہ رہے ہیں جو برسر منبر عوام کے جلسۂ عام میں نہیں کہی جا سکتیں"
( ١٩٨٥ء، انشائیہ اردو ادب میں ١٨٧ )
٣ - پڑھائی کی میز، کتاب چوکی، رحل (Reading Desk)(پلیٹس)
٤ - روحانیت سے بے بہرہ علماء عام، ظاہر میں علما۔
رقابت علم و عرفاں میں غلط بینی ہے منبر کی کہ وہ حلاج کی سولی کو سمجھا ہے رقیب اپنا
( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٣٨ )
٥ - لکڑی یا لوہے سے بنی ہوئی زینہ دار جگہ جس پر دکاندار اپنی چیزیں سجاتے ہیں۔
"نان بائی کی دوکان میں منبر پر گردے چنے ہوئے دھرے تھے"
( ١٨٠٢ء، باغ بہار، ١٤٧ )