باد سموم

( بادِ سَمُوم )
{ با + دے + سَمُوم }

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باد' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سموم' کے درمیان کسرۂ صفت لگنے سے 'بادسموم' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - بہت گرم ہوا، جس سے گزند پہنچے، لو۔
'زرد زرد پھول باد سموم کے جھونکوں سے اٹکھیلیاں کر رہے تھے۔"      ( ١٩١٨ء، بہادر شاہ کا مولا بخش ہاتھی، ١١ )
  • a hot pestilential wind
  • the simoom