باد سحر

( بادِ سَحَر )
{ با + دے + سَحَر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'باد' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سَحَر' کے درمیان فارسی علامت اضافت 'کسرہ' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ صحت بخش اور خوشگوار ہوا جو صبح کے وقت چلتی ہے۔
 یہ چال سبک باد سحر کو نہیں معلوم ہر رگ میں در آیا گل تر کو نہیں معلوم      ( ١٩١٧ء، رشید (پیارے صاحب) (مہذب اللغات، ١٩٦:٢) )