باد رفتار

( بادْ رَفْتار )
{ باد + رَف + تار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان کے دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں 'گل بکاولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نہایت تیز چلنے والا۔
'ساری خدائ کا سامان کیا، اسپان عربی باد رفتار، سبک خیز ترکی گھوڑے۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٢:١ )
  • swift as the wind