باد تند

( بادِ تُنْد )
{ با + دے + تُنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'باد' اور اسم صفت 'تند' کے درمیان علامت اضافت 'کسرہ' لگنے سے 'باد تند' مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں 'باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - جھکڑ، آندھی، تیز ہوا۔
'ہوا کی رفتار زیادہ تیز یا گھنٹے میں ٢٥ میل ہو تو اسے بادتند کہیں گے۔"      ( ١٩٦٤ء، ہاشمی فرید آبادی، جغرافیۂ عالم، ٥٣ )
  • violent wind
  • storm