اصدار

( اِصْدار )
{ اِص + دار }
( عربی )

تفصیلات


صدر  صَدَر  اِصْدار

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٨٥٥ء کو 'ہدایت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - (فرمان یا حکم کا) صدور، نفاذ، صادر ہونا۔
'اصدار فرمان مبارک کا انتظار ہے۔"      ( ١٨٥٥ء، ہدایت نامہ، ٢٠٦ )
٢ - اجرا، صادر کرنا۔
'مجسٹریٹ اس حکم کے اصدار کا مجاز ہو گا۔"      ( ١٩٣٢ء، مجموعۂ ضابطۂ فوجداری، ٨٧ )
  • producing
  • issuing
  • causing to emanate;  appearing