اصدق

( اَصْدَق )
{ اَص + دَق }
( عربی )

تفصیلات


صدق  صادِق  اَصْدَق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'صادِق' کی تفضیل ہے۔ اردو میں ١٧٣٢ء کو 'کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - زیادہ سچ بولنے والا، بہت سچا، سب سے زیادہ سچا۔
'صادق اصدق نے غائب حس و عقل کی خبر دی کہ جن ہے شیطان ہے ملک ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٥٠ )