لڑاکا پن

( لَڑاکا پَن )
{ لَڑا + کا + پَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'لڑاکا' کے ساتھ 'پن' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'لڑاکا پن' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٨ء کو "روشنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - لڑنے جھگڑنے کی عادت، جھگڑالو پن، فساد انگیزی، شرانگیزی۔
"آگے آگے ابوجہل تھا، نام تو اس کا عمرو بن ہشام تھا لیکن اپنے لڑاکا پن اور حماقتوں کی وجہ سے ابوجہل کہلایا۔"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ٢٣٢ )