٢ - ایک مہلک سانپ کی قسم 'جو ڈیڑھ گز کا ہوتا ہے اور پشت پر سفید داغ جسے کاٹتا ہے اسے پہلے تو بخار اور نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے پھر جسم ورم کر آتا ہے اور آخر میں دستوں میں خون آ کر ہفتے عشرے میں مر جاتا ہے۔" (تریاق مسموم، 45)
'اکثر سانپوں کو دیکھنا اور ان کا حال معلوم کرنا باقی رہ گیا صرف ان ستانوے کا حال معلوم ہوا ہے : اگن، جھاڑ، افعی - اشرفی۔"
( ١٨٧٣ء، تریاق مسموم، ١٨ )