مائدہ

( مائِدَہ )
{ ما + اِدَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٢٤ء کو "دیوان مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( واحد )
١ - وہ ابھرا ہوا خوان جو حضرت عیسٰی علیہ اسلام پر آسمان سے نازل ہوا تھا اس میں ایک تلی ہوئی مچھلی، نمک، سرکہ اور بادہ گرِدے نان کے اور پانچ انار اور چند خرمے تھے اور بعض کے نزدیک پانچ روٹیاں تھیں، ایک روغن زیتون، دوسری پر شہد، تیسری پر گھی، چوتھی پر پنیر، پانچیوں پر خشک گوشت اور چند قسم کے بقولات بھی تھے۔
"اصحاب مائدہ نے جب نازل شدہ خوان کی نعمتیں کھانے کے بعد کفر کیا تو . وہ خنزیر اور بندر ہو گئے۔"      ( ١٩١١ء، مولانا نعیم الدین، ترجمہ قرآن (تفسیر)، ١١٩٤ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دسترخوان یا میز وغیرہ جس پر کھانا چنا ہوا ہو۔
"دعوت ہے اہل دل اور اہل فکر کو کہ یہ وہ میر کے عائدہ لذت درد سے مزید استفادہ . کریں۔"      ( ١٩٧٦ء، سخن ور نئے اور پرانے ٢٥ )