مائک

( مائِک )
{ ما + ئِک }
( انگریزی )

تفصیلات


Mike  مائِک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٦ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مائِکْس [ما + اِکْس]
١ - مائکروفون، وہ آلہ جو آواز کو نشر کرنے کے لیے صوتی لہروں کو برقی لہروں میں تبدیل کرتا ہے، آواز کو بلند اور واضح کرنے والا آلہ (عوماً بو چال، میں مستعمل)۔
"یکایک فیض صاحب مائک پر تشریف لائے۔"      ( ١٩٩٣ء، نگار، کراچی، جنوری، ١٥ )