مجھ

( مُجْھ )
{ مُجْھ }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور ضمیر استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٥٠٣ء کو "مثنوی نو سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

ضمیر شخصی ( واحد - متکلم )
حالت   : مفعولی
فاعلی حالت   : مَیں [مَیں (ی لین)]
اضافی حالت   : میرا [مے + را]
١ - (قواعد) میں کی مجہول حالت، بجائے "میں" حرف مغیرہ سے پہلے بولا جاتا ہے، اپنی ذات سے خطاب۔
"١٩٨٩ء، کے اواخر میں کلکتہ یونیورسٹی کے ارباب حل و عقد کی نگاہ انتخاب مجھ خاکسار پر پڑی۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکڑ فرمان فتح پوری: حیات و خدمات، ٥٦:٢ )