مختص

( مُخْتَص )
{ مُخ + تَص }
( عربی )

تفصیلات


خصص  خاص  مُخْتَص

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٥ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خاص کیا گیا، مخصوص، خاص کیا ہوا۔
"کئی قطاریں بے حد اہم یعنی وی آئی پی شخصیات کے لیے مختص تھیں۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٥٩ )
٢ - خاص، نج کا، منتخب، چنا گیا۔ (جامع اللغات)
  • distinguished
  • particularized;  appropriated;  proper;  chosen selected