مداح

( مَدّاح )
{ مَد + داح }
( عربی )

تفصیلات


مدح  مَدْح  مَدّاح

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : مَدّاحِین [مَد + دا + حِین]
جمع غیر ندائی   : مَدّاحوں [مَد + دا + حوں (و مجہول)]
١ - مدحمت یا تعریف کرنے والا، مدح کرنے والا، قصیدہ گو، ثنا خواں۔
"سوشلزم کے مداح ہی نہیں علم بردار تھے اور اس وجہ سے ان بھٹو صاحب سے ان بن ہو گئی تھی۔"      ( ١٩٩٤ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ١٠١ )
٢ - خوشامدی؛ بٹھئی کرنے والا، بھاٹ (فرہنگ آصفیہ)۔