مارکیٹ

( مارْکِیٹ )
{ مار + کِیٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Market  مارْکِیٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٩ء کو "خوبصورت بلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مارْکِیٹیں [مار + کی + ٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مارْکِیٹوں [مار + کی + ٹوں (و مجہول)]
١ - مارکٹ، بازار، منڈی، خریداروں کا حلقہ جس میں مال بکتا ہو۔
"جنوبی افریقہ کے لوہے اور کوئلہ کی سب سے بڑی مارکیٹ جاپان ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، ریگ رواں، ٢٧٤ )