بادشاہ گردی

( بادْشاہ گَرْدی )
{ باد + شاہ + گَر + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان کے اسم 'بادشاہ' کے ساتھ مصدر گردیدن سے مشتق صیغۂ امر 'گرد' لگا اور گرد کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بادشاہ گردی' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٤ء میں 'تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بدنظمی، لاقانونیت۔
'یہاں مجھے معلوم ہوا کہ بادشاہ گردی کے کیا معنی ہیں۔"      ( ١٩٤٤ء، سرگزشت، ٤٧ )