فعل متعدی
١ - رُخ پھیرنا، رُخ ادھر سے ادھر کرنا؛ (کسی شے) رخ بدلنا۔
"اس کے بے شمار پہلو تھے اور تمام مخلوق کے ایک پہلو کو نہیں موڑ سکتی تھی۔"
( ١٩٩٠ء، معراج اور سائنس، ٥٧ )
٢ - بل دینا، پیچ دار بنانا، خم دینا۔ (فرہنگِ آصفیہ)
٣ - واپس کرنا، لوٹانا، الٹا پھیرنا، چھوڑنا۔
"اور کہیں اپنی سمت روانگی کو نہ موڑو اور نہ پیچھے پھرو۔"
( ١٨٩٠ء، جغرافیہ طبعی، ١٣:١ )
٤ - (گاڑی یا گھوڑے وغیرہ کو) اُلٹا پھیرنا، واپس لانا۔
"جہاز میں بیٹھ کر اسکی باگیں نہیں موڑی جاسکتیں ورنہ کیا عجب ہمارے بھی یہی ہوتا۔"
( ١٩٧٦ء، نگری نگری پھرا مسافر، ١٨٢ )
٥ - تہ کرنا، الٹ دینا، پلٹ دینا (ورق وغیرہ)۔
لوگ پڑھتے تھے تواریخ آج اہل عشق کی جس میں میرا حال غم تھا وہ ورق موڑا گیا
( ١٩٣٠ء، اعجاز نوح، ٣٦ )
٦ - خم دار، بنانا، گولائی دینا۔
"وہ ایک درخت کے بڑے بڑے پتے لے آیا اور دونا بنانے کے لیے میرے آگے رکھ دیے، میں نے ان پتوں کو اٹھایا موڑا اور انکی خوبصورت سی تھالی بنا کر کہا . دو ببول کے کانٹے لگا دو۔"
( ١٩٨٦ء، بیلے کی کلیاں، ٦٧ )