بادہ نوشی

( بادَہ نوشی )
{ با + دَہ + نو (و مجہول) + شی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں مرکب توصیفی 'بادہ نوش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بادہ نوشی' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - شراب پینا، بادہ کشی۔
 ابر ڈھالوں کا وہاں نشہ یہاں چھا جائے بادہ نوشی میں لڑائی کا مزہ آ جائے      ( ١٩٤٦ء، مودب (مہذب اللغات، ٢٠٠:٢) )
  • wine drinking