متحیر

( مُتَحَیِّر )
{ مُتَحَیْ + یِر }
( عربی )

تفصیلات


حیر  مُتَحَیِّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧١٣ء کو "فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - حیران، حیرت زدہ، دنگ، حواس باختہ، سراسیمہ، ہکا بکا، مبہوت۔
"میں متحیر ہو کر چاروں طرف دیکھنے لگی، وہ سچا تھا۔"      ( ١٩٩٠ء، پاگل خانہ، ١١٩ )
  • حَیْراں
  • مُتَعَجِب