فارسی زبان میں اسم 'بادہ' کے آخر پر ہمزہ زائد لگا کر کسرۂِ صفت لگانے کے بعد فارسی اسم صفت 'ناب' کے آنے سے 'بادۂ ناب' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔