تفصیلات
خواندن آخُوِند
'آ' فارسی زبان کا سابقہ ہے اور 'خُوِند' یا تو 'خداوند' کی تخفیف ہے اور یا مصدر خواندن (پڑھنا) سے مشتق ہے البتہ قرین قیاس یہ ہے کہ 'خواندن' مصدر سے مشتق ہے۔ اردو میں اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٤ء میں "نورتن" میں مستعمل ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - معلم، استاد، اتالیق۔
دیکھو آخوِند بھی آ پہنچے کرو جھک کے سلام یہ وہ ملا ہیں محلے میں ہے جن کا مکتب
( ١٩٢٧ء، مرقع لیلٰی و مجنوں، ١٦ )
٢ - خاوند، آقا، ملک۔
یوسول ہے ساورا اچہ اے بھو آخوِند کی بندگی میں جو تو
( ١٧٠٠ء، من لکن، ٦١ )
- Teacher
- tutor
- preceptor
- master