مضر

( مُضِر )
{ مُضِر }
( عربی )

تفصیلات


ضرر  مُضِر

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - غیر مفید، زبوں۔
"تحصیل علم میں جو بات سخت مضر اور نقصان رساں ہے وہ کتابوں کی کثرت، اصطلاحات کی رنگا رنگی اور نظریات کی بوقلمونی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٣٣٤ )
٢ - [ طب ]  نقصان پہنچانے والا، نقصان دہ دوا وغیرہ۔
"جن جانوروں کا گوشت انسان کے لیے مضر ہے . ان کو قرآن نے خباثت قرار دیا اور حرام کر دیا۔"      ( ١٩٧١ء، معارف القرآن، ٣٦:٣ )