توصیف

( تَوصِیف )
{ تَو (و لین) + صِیف }
( عربی )

تفصیلات


وصف  تَوصِیف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو مصحفی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔ (نوراللغات)

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تعریف، وصف، خوبی بیان کرنا۔
"زبان ناطقہ تک اس کی توصیف میں لال ہے۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦ )