جمع غیر ندائی : مُباہَلوں [مُبا + ہَلوں (و مجہول)]
١ - ایک دوسرے کو لعنت کرنا، ایک دوسرے کے حق میں بد دعا کرنا، (شریعت) کسی متنازعہ فیہ مسئلے کا فیصلہ خدا پر چھوڑتے ہوئے یہ بد دعا کرنا کہ جو فریق جھوٹا ہو وہ برباد ہو جائے۔
"ان دونوں بزرگوں سے مرزا صاحب کے مناظرے اور مباہلے ہوا کرتے تھے۔"
( ١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٤٨ )