بادہ پرستی

( بادَہ پَرَسْتی )
{ با + دَہ + پَرَس + تی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'بادہ' اور مصدر پرستیدن سے مشتق صیغۂ امر 'پرست' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'پرستی' سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بہت زیادہ شراب پینا، عادت بنا لینا۔     
 ایمان کا نشہ ہے تو عرفان کی مستی اللہ کا انعام ہے یہ بادہ پرستی ہے     رجوع کریں:   ( ١٩٥٣ء، مراثی نسیم، ٦٢:٣ )
  • intemperance;  fondness for liquor