مباذرت

( مُباذَرَت )
{ مُبا + ذَرَت }
( عربی )

تفصیلات


بذر  مُباذَرَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٢٢ء کو "گوشۂ عافیت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - لٹانا، برباد کرنا، کھونا، پھینکنا، فضول خرچی کرنا۔
"انھوں نے آج دل میں سفاکانہ مباذرت کا عزم کر لیا تھا۔"      ( ١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ١٣٨:١ )