تھیٹر

( تھیٹَر )
{ تھے + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Theatre  تھیٹَر

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٣ء کو "دربارِ اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : تھیٹَرز [تھے + ٹَرز]
جمع غیر ندائی   : تھیٹَروں [تھے + ٹَروں (و مجہول)]
١ - ناٹک
"گارڈن پارٹی میں جاتی ہیں شام کو سیر کو بھی نکلتی ہیں، بائسکوپ تھیٹر بھی دیکھتی ہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، مشرقی مغربی کھانے، ٧٨ )
٢ - وہ جگہ یا مکان جہاں ناٹک کھیلا جائے، تماشاگاہ، ناچ گھر۔
"لوگ ولایت میں جا کر تماشاگاہ، تھیٹر، پارک، میوزم اور عمارات کی سیر کرتے ہیں۔"      ( ١٩٠٥ء، مقالات حالی، ١٠٥:٢ )
  • theater