بادہ پرست

( بادَہ پَرَسْت )
{ با + دَہ + پَرَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'بادہ' کے ساتھ مصدر 'پرستیدن' سے مشتق صیغۂ امر 'پرست' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بادہ پرست' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - شراب پینے والا، شراب کا عادی، شرابی۔
 روز ازل سے مست شراب الست ہیں ہو حق نہ کیوں مچائیں کہ بادہ پرست ہیں      ( ١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ١٣١:٧ )
  • & N- addicted to wine;  wine-bibber
  • drunkard