تفصیلات
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و معرفہ ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٥ء کو "انشائے ہادی النسا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قطار، سلسلہ۔
"جدھر دیکھو عورتیں ہی عورتیں، ایک تانتا لگا ہوا ہے۔"
( ١٩٠٣ء، سرشار، بچھڑی ہوئی دلہن، ٣٢ )
٢ - چرچا (جامع القواعد، حصہ حرف : ڈاکٹر ابواللمیث صدیقی، 40)