فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'تن' کی معرفہ شکل 'تنو' کے بعد فارسی لاحقۂ صفت 'مند' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔