پ

( پ )
{ پے }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور حرفِ تہجی نیز بطور حرف صحیح استعمال ہوتا ہے مزید برآں اردو میں گاہے بطور لاحقہِ کیفیت بھی مستعمل ہے۔

حرف تہجی ( مؤنث - واحد )
١ - غیر ہائیہ صدائیہ مسدودہ مصمتہ، اردو حروف تہجی کی صحیح ترتیب میں پانچواں (ا،آ،ب،بھ،پ) فارسی میں تیسرا، دیونا گری رسم الخط کا اکیسواں اور اس کے دو لبی حروف میں سے پہلا مصمتہ؛ یہ اردو کا بنیادی صوتیہ ہے اور کلمے کے شروع، وسط اور آخر میں آتا ہے؛ جمل میں اس کے دو (2) عدد (ب) کی طرح لیے جاتے ہیں؛ (ہندو) علم نجوم میں اسے پدماوتی کنیا راس میں شمار کرتے ہیں؛ یونانی بڑے حروف (Rho) کا بدل ریاضی ترقیمات میں مستعمل ہے (ترقیمات ریاضی و سائنس، 2)