فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بادہ' کے آخر پر 'ہ' ہونے کی وجہ سے ہمزہ زائد لگا کر کسرۂِ اضافت لگایا گیا اور پھر براعظم یورپ کے ایک ملک کا نام لایا گیا اور 'بادۂِ پرتگال' مرکب اضافی بنا۔ ہندوستان میں پرتگالیوں کی آمد کے ساتھ ہی یہ ترکیب عام بول چال میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٠٧ء میں راسخ دہلوی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔