اصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم 'پا' کے ساتھ فارسی حرفِ ربط 'بر' لگا کر فارسی اسم جامد 'آتش' بڑھانے سے مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٤ء کو "انجامِ عیش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - (لفظاً) آگ پر پانو (مجازاً) مضطرب، بے چین، مشتعل۔
"مشاعروں اور قوالیوں نےایسا دماغ کو پابرآتش کر رکھا ہے کہ شباب آیا اور حسن پسندی اور عاشقی و معشوقی شروع ہوئی۔
( ١٩٣٤ء، عزمی (سرفراز حسین)، انجام عیش، ٣٤ )