پابجائی

( پابَجائی )
{ پا + بَجا + ای }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم 'پا' کے بعد 'ب' بطور حرف جار لگا کر فارسی اسم کیفیت 'جائی' بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٤ء کو "احشائیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کسی قسم کی کمی یا خامی کا تدارک، تلافی۔
"ایندھن کی فراہمی پر جو زائد خرچ ہو گا اس کی پابجائی کاغذ اور گتہ سازی کے ذریعے بآسانی ہو جائے گی۔"      ( ١٩٦٥ء، کارگر، جنوری، فروری، ١٠ )