بائع

( بائِع )
{ با + ئِع }
( عربی )

تفصیلات


بیع  بائِع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : بائِعِین [با + ئِعِین]
١ - بیچنے والا، فروخت کرنے والا۔
 مشتری کو ہے جو بائع کی غرض مندی کا علم دل کے اندراک نہ اک فی اب نکالی جائے گی      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٨٢ )