١ - ایک سیاہ سیال اور لیس دار مادہ جو لکڑی اور پتھر کے کوئلے جیسی چیزوں سے نکالا جاتا ہے اور گھن اور زنگ سے بچاؤ کے لیے لکڑی اور لوہے پر لگایا جاتا ہے اور سڑکوں کی تعمیر میں سڑکوں پر بچھایا جاتا اور چھتوں پر بھی ڈالا جاتا ہے تاکہ چھت پانی سے محفوظ ہو جائے، ڈامر۔
"مزا کڑوا اور رنگ تار کول کی طرح سیاہ ہے۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٣: ص٩ )